طلبافارن سکالرشپ پرڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریاجا سکیں گے:وزیر تعلیم پنجاب

ڈپلومہ کے دوران طلبااچھی تنخواہ پر ملازمت بھی کر سکیں گے،پنجاب اورکوریا کے درمیان ایم اویوطے پاگیا
کوریالاہورکالج فار ویمن اورہوم اکنامکس یونی ورسٹی کی20طالبات کومکمل سپانسرکریگا، رانا سکندر حیات
 لاہور(آئی این پی )و زیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نے صوبے کے طلباء کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اب طلباء فارن سکالرشپ پرڈپلومہ کیلئے جنوبی کوریاجا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اورکوریاکے درمیان فنی کورسزکیلئے ایم اویو طے کرلیاگیا ہے۔ کوریاکی نمبرون رینکنگ والی تنگوان یونی ورسٹی پنجاب کے طلباء کو2سالہ ڈپلومہ کروائے گی ،طلباء کوویلڈنگ،الیکٹریکل،آٹوموبائل انجینئرنگ،سافٹ ویئرودیگرکورسزآفرکئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپلومہ کورسزمیں فوڈ،بیوٹی،سوشل ورک سمیت دیگرکورسزبھی شامل ہیں،کورین یونی ورسٹی طلباء کو70فیصدسکالرشپ پرڈپلومہ کورسزکروائے گی ۔ کوریا میں ڈپلومہ کے دوران طلبااچھی تنخواہ پر ملازمت بھی کر سکیں گے،کورین زبان سکھانے کیلئے پنجاب کے ہرضلع میں کورین لینگویج سنٹربھی بنایاجائے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ کوریا نے پنجاب کی 20 طالبات کو مکمل سکالرشپ بھی آفر کر دی۔ کوریالاہورکالج فار ویمن اورہوم اکنامکس یونی ورسٹی کی20طالبات کومکمل سپانسرکریگا۔