ججوں کو گھر بنانے کیلئے قرضوں کے بجٹ میں85فیصد اضافہ

رواں مالی سال  کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں‘پہلے پندرہ کروڑ مختص ہوتے تھے

لاہور(حیدر منیر)لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کیلئے  مکان سازی قرضوں کے بجٹ میں 85فیصد اضافہ کیا جائے گا‘بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے 1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں‘مالی سال 2024-2025 نظر ثانی شدہ تخمینے میں پندرہ کروڑ روپے مختص ہوتے تھے ، ابتدائی بجٹ 1 ارب ہی رکھا گیا تھا ،قرضے سرکاری ملازمین، خاص طور پر ہائی کورٹ کے ججوں کو گھر بنانے کے لیے دیے جاتے ہیں،دستاویزات میں  چارجڈ اخراجات کے زمرے میں درج کیا گیا ہے ‘چارجڈ اخراجات ادائیگی اسمبلی سے منظوری کے بجاے براہ راست صوبائی خزانے سے ہوتی ہے