نہر میں گرنیوالے 6 سالہ بچے کی لاش مل گئی

ڈوب کر جاں بحق بچے کی شناخت رسولنگر کے رہائشی مہدی حسن کے نام سے ہوئی 
 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) ننکانہ صاحب کے علاقے شاہکوٹ میں صفدر آباد روڈ پر نہر میں گرنے والے 6 سالہ بچے کی لاش مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق شاہ کوٹ ، صفدر آباد روڈ پررسول نگر کے قریب نہر میں گرکر ڈوبنے والے 6 سالہ بچے کی لاش ریسکیوون ون ٹو ٹو نے سرچ آپریشن کے بعد برآمد کی۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت مہدی حسن ولد گلفام شاہ کے نام سے ہوئی، جو رسول نگر کا رہائشی تھا۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دی گئی۔