پولیس پر ڈاکو کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا توحسنین بٹ عرف سنی نے فائرنگ کردی ، ارفع بی بی ماری گئی 
لاہور (کرائم رپورٹر )فیکٹری ایریا پولیس پر کی گئی ڈاکو کی فائرنگ کی زد میں آکر خاتو ن جاں بحق ہو گئی،پولیس کے مطابق ملزم حسنین بٹ عرف سنی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو گرفتاری سے بچنے کیلئے اس نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا،ڈکیت کی فائرنگ کی زد میں آکرگلی میں کھڑی خاتون ارفع بی بی جان کی بازی ہارگئی۔