لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں عدالت پیشی کے لیے جانے والے ایک نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتول سعد اپنے والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر عدالت جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول چند ماہ قبل ایک قتل کیس میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔