ورلڈ کپ فائنل کے ہنگامے پر فیفا متحرک، ارجنٹینا کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز

ورلڈ کپ فائنل کے ہنگامے پر فیفا متحرک، ارجنٹینا کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز

اسپین کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے بعد پیش آنے والے ہنگامہ خیز واقعات پر فیفا نے ارجنٹینا کے خلاف باضابطہ انضباطی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

عالمی فٹبال تنظیم نے ایک ڈسپلنری اور اخلاقیاتی پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے جو فائنل کے اختتام پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی اور دھکم پیل کا جائزہ لے گا۔ تحقیقات کے نتیجے میں ملوث کھلاڑیوں یا کوچنگ اسٹاف پر پابندی اور ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن پر جرمانہ عائد کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق نہوئل مولینا، لیاندرو پاریدیس، تھیاغو المادا اور معاون کوچ روبرٹو ایالا اس تنازع کا حصہ تھے، جبکہ فیفا پہلے ہی ارجنٹینا کے خلاف سیمی فائنل کے بعد فاک لینڈ جزائر سے متعلق سیاسی بینر اٹھانے کے معاملے کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔