پنجاب حکومت کا ترقیاتی ایجنڈا، 4 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

پنجاب حکومت کا ترقیاتی ایجنڈا، 4 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

پنجاب حکومت نے صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور شہری سہولیات میں بہتری لانے کے لیے 4 اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

 ان منصوبوں میں لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد کے مختلف علاقوں کو شامل کیا گیا ہے، جن پر مجموعی طور پر تقریباً 1755 ملین روپے خرچ ہوں گے۔

ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل کے مطابق:

لاہور میں ایک اسکیم کے تحت گوالہ کالونی گلشن احباب تا کاہنہ فلائی اوور تک دوطرفہ سڑک کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے، جو علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔راولپنڈی میں ایک ترقیاتی منصوبہ شامل ہے، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔فیصل آباد میں دو اسکیموں کی منظوری دی گئی ہے، جن سے شہر کی انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کو فروغ ملے گا۔تمام منصوبوں پر 1755 ملین روپے سے زائد لاگت آئے گی، جس کے لیے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے اس حوالے سے باضابطہ مراسلے جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد سہولیات میسر آ سکیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت شہریوں کو بہترین بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، اور منصوبوں پر شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔