متعدد وارداتوں میں شہریوں سے موٹر سائیکل، گاڑیاں، نقدی، زیورات اور موبائل فونز لوٹ لئے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ میں یاسین سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، انارکلی میں محسن سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں ادریس سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں احمد عثمان سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں فہیم سے 75 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ نولکھا اور ماڈل ٹاؤن سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ، برکی اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔