پاک فضائیہ کی کامیابیاں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں:سپیکر قومی اسمبلی

پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 کے شو میں ایوارڈز جیتے پر مبارکباد 
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 کے شو میں ایوارڈز جیتے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاک فضائیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور JF-17 تھنڈر بلاک سی اور C-130 کی اعلیٰ کارکردگی پر پائلٹس، ٹیکنیشنز اور قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں،پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، دشمن کے چھ طیارے مار گرانا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے،رائل ایئر شو میں پاک فضائیہ کی کامیابی قومی وقار کی جیت ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع باصلاحیت اور باہمت ہاتھوں میں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کا وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین، قوم کو آپ پر فخر ہے۔