شمالی کوریا کے نائب وزیراعظم برطرف، پارٹی حکام کی سرِ عام سخت سرزنش

پیانگ یانگ(آئی این پی)شمالی کوریا کے مرکزی رہنما کم جونگ ان نے معاشی پالیسی کے ذمہ دار نائب وزیراعظم یانگ سنگ ہو کو عہدے سے برطرف کر دیا اور حکومتی منصوبوں میں تاخیر پر پارٹی حکام کی سرِ عام سخت سرزنش کی ہے۔شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان نے ایک منصوبے کی افتتاحی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم یانگ سنگ ہو کو موقع پر ہی برطرف کر دیا۔ کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ یانگ سنگ ہو اہم ذمہ داریوں کے اہل نہیں تھے اور ان کی تقرری غلط فیصلہ ثابت ہوا ہے۔کم جونگ ان نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی کھینچنے کے لیے بیل چاہیے، بکری نہیں، اور نااہل تقرریوں پر سخت ناراضگی کا اظہار بھی کیا