کراچی(آئی این پی)کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع نیو سبزی منڈی میں آگ لگ گئی۔ تفصیل کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر واقع نیو سبزی منڈی میں آگ لگ گئی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شیڈز میں لگی تھی۔ فائر بریگیڈز حکام کے مطابق بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔