بجلی چوری کیخلاف لیسکوٹیم کا آپریشن،2افرادگرفتار

 عوام کو بلا تعطل بجلی فراہمی ممکن بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی:ایس ڈی او
الہ آباد،چونیاں (خصوصی رپورٹ) لیسکو ٹیم نے بجلی چوری اوربقایاجات کی عدم ادائیگی کیخلاف رکھ جھوک میں آپریشن کرتے ہوئے کرتیہوئے الیون کے وی کیتار اتار لیے اوردو افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ ایس ڈی او سٹی امجد اقبال کے مطابق رکھ جھوک کے مکین ایک طویل عرصے سے بجلی چوری میں ملوث تھے، متعدد بار ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور مقدمات بھی درج کیے گئے، لیکن بجلی چوری کا سلسلہ بدستور جاری رہا،انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جنہوں نے بجلی میٹر نصب کروا رکھے ہیں لیکن بل ادا نہیں کرتے، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے بقایاجات لیسکو کے ذمہ ہیں، آپریشن ایکسین فیضان قادر ملک کی ہدایت پر کیا گیا، جس میں پاکستان رینجرز اور پولیس نے بھرپور معاونت فراہم کی، ایس ڈی او کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔