5فوڈ پوائنٹس کو جرمانہ

لاہور (خصوصی رپورٹ )چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی آپریشنز نبیل ریاض کا ٹیموں کے ہمراہ لاہور کے مختلف علاقوں میں آپریشن،41معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 5 پوائنٹس کو1لاکھ 52ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے، ناقص انتظامات پر معروف بریانی ریسٹورنٹ، چائنیز فوڈ چین کو بھی جرمانہ کیا گیا، چیکنگ کے دوران 26فوڈ پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے، معروف ریسٹورنٹس سے بر آمد شدہ کثیر المقدار سویٹس، ممنوعہ ایکسپائر اشیاء￿  تلف کی گئیں، تفصیلات کے مطابق کے ناقص انتظامات پر معروف کیفے کے خلاف ایکشن لیا گیا،ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔