خاتون کو مارنے پیٹنے پر مقدمہ درج

تھہ شیخم(خصوصی رپورٹ ) خاتون کو مارنے پیٹنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تفصیل کے مطابق تھہ شیخم کی رہائشی انعم ولد امانت علی نے پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ آصف ولد عنایت وغیرہ تینوں ہمشورہ ہو کر مجھے ڈنڈوں سوٹوں سے مارنے پیٹنے لگے۔ جنہوں نے مجھے بالوں سے پکڑ کر نیچے گرا دیا اور ڈنڈے مارنا شروع کردیا۔پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے خاتون کی مدعیت میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔