امریکی صدر کی ایران پر حملے کی دھمکی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ

 سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا، سرمایہ کار کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے لگے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کو10 دن کی مہلت کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔وال سٹریٹ جنرل کے مطابق تیل کی قیمت میں 2.19 فیصد اضافہ ہوا، میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، نیسڈیک، ڈی جے آئی انڈیکس 0.9 فیصد گر گئی۔امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا، سرمایہ کار کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے لگے۔