چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے میچ میں بھارت نے 229 رنز کا مطلوبہ ہدف 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔بھارت کی جانب سے شبھمن گل 101 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کے ایل راہول 41 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔کپتان روہت شرما 41، ویرات کوہلی 22، شریاس ایر 15 اور اکشر پٹیل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل بنگلا دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 228 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹین حاصل کیں۔