وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لئے کوڈ 9999 جاری

اسلام آباد(آئی این پی )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج سے متعلق وزارتِ آئی ٹی کو احکامات جاری کر دئیے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا، وزارتِ آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکیج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی۔وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔