ٹریفک حادثہ ،1 ہلاک ،2زخمی

 شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)شرقپور چوک کے قریب مزدا ٹرک کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکرسے ایک نوجوان جاں بحق، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ شرقپور چوک نزد نرسری محکمہ جنگلات کے بالمقابل ایک تیز رفتار مزدا نے دو موٹرسائیکل پر سوار3افراد کو اس وقت کچل دیا، جب وہ شرقپور روڈ سے شہر کی طرف ٹرن لینے لگے تھے، اس دوران ایک نوجوان 19 سالہ حمزہ موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ دوافراد سعد اور اکبر شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔