مذاکرات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان

 اسلام آباد (آئی این پی )حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے آئندہ  ایک،  دوروز میں  پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کو مذاکرات یا حکومتی اپوزیشن پوائنٹس پر مشاورت اور فیصلوں کا مکمل اختیار ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی کمیٹی کا اعلان جمعے کے روز متوقع تھا لیکن وزیراعظم کی مصر میں سربراہی کانفرنس میں مصروفیات کی وجہ سے معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔اس حوالے سے   سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے یہ منوالے کہ وہ صحیح فیصلہ کریں یا غلط، ان کو قبول ہوگا