پی ٹی آئی سے مذاکرات ، پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تیاری

 کمیٹی کو حکومتی اپوزیشن پوائنٹس پر مشاورت اور فیصلوں کا مکمل اختیار ہوگا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے آئندہ ایک، دوروز میں پارلیمانی کمیٹی بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کو مذاکرات یا حکومتی اپوزیشن پوائنٹس پر مشاورت اور فیصلوں کا مکمل اختیار ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی کمیٹی کا اعلان گزشتہ روز متوقع تھا لیکن وزیراعظم کی مصر میں سربراہی کانفرنس میں مصروفیات کی وجہ سے معاملات آگے نہ بڑھ سکے۔اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے یہ منوالے کہ وہ صحیح فیصلہ کریں یا غلط، ان کو قبول ہوگا۔