برطانیہ میں دنیا کی سب سے عمر رسیدہ فرد، ایتھل کیٹرہم نے جنوب مغربی انگلینڈ میں اپنی 117ویں سالگرہ منائی ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، کیٹرہم، جو جنوب مشرقی انگلینڈ کے شہر میں ایک کیئر ہوم میں مقیم ہیں، اپریل 2025 میں 116 سال کی عمر میں برازیلی خاتون اناہ کینابارو لوکاس کے بعد سب سے زیادہ عمر رسیدہ انسان بن گئیں۔ کیٹرہم نے دو عالمی جنگوں کا مشاہدہ کیا ہے اور وہ آٹھ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، 2020 میں 110 سال کی عمر میں وہ زندہ رہنے والے دنیا کے معمر ترین افراد میں شامل ہو گئی تھیں۔ ان کی دو بیٹیاں انتقال کر چکی ہیں اور ان کے شوہر نارمن، جو برطانوی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل تھے، 1976 میں وفات پا گئے۔ پچھلے سال، برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس نے ایتھل کی 116ویں سالگرہ کے موقع پر ان سے ملاقات کی تھی۔