حافظ نعیم اسلام اّباد مارچ کی دھمکی

 ڈیزل،پٹرول کی قیمت  130 روپے تک کم کی جائے، احتجاجی کیمپ قائم کریں گے:امیر جماعت اسلامی 
 اسلام ا?باد ( خصوصی رپورٹ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے مطالبے پر حکومت کو مزید احتجاج کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر    حکومت لیوی کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹتی تو ہم  ا?گے بڑھیں گے،انہوں نے کہا کہ لیوی کی صورت میں جگاٹیکس لیا جارہا ہے، لیوی لگانے کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی لاگت کم کرنا تھا۔  عوام کو سہولت دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو دھرنوں کا دائرہ پورے ملک میں پھیلائیں گے، 12 ربیع الاول کے اگلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی، جس میں پہیہ جام اور شٹر ڈاو?ن بھی شامل ہوگا۔اسلام ا?باد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جمعہ کو کراچی میں دھرنا کے مقام پر جلسہ عام ہوگا۔ اسلام ا?باد کی جانب پیدل مارچ بھی کرسکتے ہیں۔  ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کا مو?ثر نظام ہوتا تو نئے انتظامی یونٹس کی ضرورت ہی پیش نہ ا?تی، بلدیاتی فنڈز صوبائی حکومتیں کھا جاتی ہیں، جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ نئے صوبے بن بھی سکتے ہیں تاہم اس کیلئے قومی اتفاق رائے اور ا?ئین میں دئیے گئے اصولوں پر عملدرا?مد ضروری ہے۔  انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اگر ڈیزل یا پٹرول کی قیمت کم کرنی ہے تو صرف 30 روپے نہیں بلکہ 130 روپے تک کا بوجھ کم کیا جائے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو علاج کی سہولیات سے روکنا فسطائیت ہے، بانی پی ٹی ا?ئی کو علاج کی تمام سہولیات دی جائیں۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔حکومت کی بریفنگ اور مذاکرات سے متعلق جب پوچھا گیا تو حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کی کسی بریفنگ میں نہیں بیٹھیں گے، حکمران دھرنوں میں ا?کر ہمارے ساتھ بات کریں۔ادھر لاہور کے چیئرنگ کراس پر جاری دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا،جس میں وکلا اور خواتین نے بھی شرکت کی۔ حافظ نعیم نے اپنے خطاب میں کہا شہباز شریف جتنا مرضی ناٹک کرلیں، پٹرول کی قیمت کم کرنا ہوگی، حکومت سمجھتی ہے ہم تھک جائیں گے،یہ غلط فہمی ہے ،ہم  طویل جدوجہد کیلئے تیار ہیں۔