ویب ڈیسک: دنیا کی تاریخ میں متعدد قدرتی اور انسانی ساختہ آفات نے لاکھوں جانیں نگلی ہیں، لیکن کچھ ایسے سانحات ہیں جو شدت اور ہلاکت خیزی کے لحاظ سے سب سے زیادہ خوفناک ثابت ہوئے۔
بھولا سائیکلون (1970)
مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) میں 12 نومبر 1970 کو آنے والا یہ طوفان اور سیلاب انسانی تاریخ کا سب سے مہلک حادثہ ہے۔ اندازاً 3 سے 5 لاکھ افراد ہلاک ہوئے، جس کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ جانی نقصان والے طوفان کے طور پر جانا جاتا ہے۔
بھوپال گیس سانحہ (1984)
بھارت میں ایک کیمیائی پلانٹ سے زہریلی گیس Methyl Isocyanate کے اخراج سے تقریباً 15,000 افراد ہلاک اور لاکھوں متاثر ہوئے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی صنعتی آفات میں شمار ہوتا ہے۔
چرنوبل نیوکلئیر حادثہ (1986)
یوکرین میں ایٹمی بجلی گھر میں دھماکہ اور تابکاری کے اخراج کے نتیجے میں فوری طور پر درجنوں ہلاک ہوئے جبکہ بعد میں تابکاری کے اثرات سے ہزاروں افراد کینسر اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوئے۔
ہیلی فیکس دھماکہ (1917)
کینیڈا کی بندرگاہ میں بارود سے بھرا جہاز پھٹنے سے تقریباً 2,000 افراد ہلاک اور 9,000 زخمی ہوئے۔ یہ اس وقت کا سب سے بڑا غیر ایٹمی دھماکہ تھا۔