عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوذب، زرتاج گل، احمد چٹھہ، راشد شفیق، رائے مرتضیٰ، بلال اعجاز اور چوہدری آصف شامل ہیں
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔ عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملوث 14 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں خارج کر دیں۔جن ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں خارج ہوئیں ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوذب، زرتاج گل، احمد چٹھہ، راشد شفیق، رائے مرتضٰی، بلال اعجاز اور چوہدری آصف شامل ہیں۔بعد ازاں عدالت نے عدم حاضری پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔