بار بار نوٹس کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کئے جائیں گے
اسلام آباد(آئی این پی)سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 20 رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تحقیقات میں عدم تعاون اور بار بار کے نوٹسز کے باوجود جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔ ان رہنماں میں وقاص اکرم، حماد اظہر اور زلفی بخاری بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور دیگر کے بھی وارنٹ جاری ہوں گے