20 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری

تحقیقات میںتعاون نہ کرنے پروارنٹ جاری کرنے کافیصلہ کیاگیا،ذرائع
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما متعدد نوٹس کے باوجود جے آئی ٹی میں پیش نہ ہوئے، تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔جے آئی ٹی میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وقاص اکرم،حماد اظہر،زلفی بخاری،عون عباس، میاں اسلم،فردوس شمیم،تیمور سلیم، جبران الیاس ،خالد خورشید،شہباز گل، اظہر مشوانی اور دیگر کے بھی وارنٹ جاری ہوں گے۔خیال رہے کہ جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیشی کے متعدد نوٹس  بھیجے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  تمام رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر نوٹسسز کی تعمیل کروائی گئی۔