ہمارے جہاز اور عملے کو فوری رہا کیا جائے: ایران

ہمارے جہاز اور عملے کو فوری رہا کیا جائے: ایران

ایران نے امریکی اقدام کے خلاف باضابطہ شکایت اقوام متحدہ اور عالمی بحری تنظیم میں جمع کرا دی ہے، جس میں ایرانی تجارتی جہاز کی ضبطی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکہ کا یہ اقدام نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ سیز فائر اور بین الاقوامی سمندری اصولوں کے بھی منافی ہے۔ تہران نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایرانی جہاز، اس کا عملہ اور سیلرز کو فوری طور پر رہا کیا جائے، جبکہ ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ کو مبینہ دھمکیوں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹ کام کے مطابق کارروائی کے دوران ایرانی جہاز کو روک کر اس کا کنٹرول حاصل کیا گیا، اور اب وہ امریکی تحویل میں ہے۔ اس حوالے سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ معاملہ خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے، جبکہ سفارتی سطح پر اس کے اثرات اہم ہو سکتے ہیں۔