لاہور میں شدید گرمی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور میں شدید گرمی، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے، جس کے باعث موسم مزید خشک محسوس ہو رہا ہے۔ ہوا کی رفتار صرف 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے لیے ناکافی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث دن بھر موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسے حالات میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خاص طور پر بچے، بزرگ اور سانس کے مریض احتیاطی تدابیر اپنائیں۔