حکومت کی جانب سے گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کسان سبسڈی کے اہل قرار دئیے گئے ہیں
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے ڈیزل سبسڈی منصوبے کیلئے فنڈز جاری کر دئیے۔ محکمہ خزانہ نے کسان کارڈ ہولڈرز کیلئے ایک ارب 60 کروڑروپے کے فنڈز جاری کردئیے۔جاری اعلامیے کے مطابق گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کسان سبسڈی کے اہل قرار دئیے گئے ہیں، ہرایکڑ کیلئے 10لیٹر ڈیزل پر150روپے فی لیٹر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ کسان کارڈ رکھنے والے رجسٹرڈ کاشتکار ہی سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔