سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کا کراچی میں انتقال

سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کا کراچی میں انتقال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔

ایم کیو ایم کے ترجمان کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد نماز مغرب شاداب مسجد فیڈرل بی ایریا میں ادا کی جائے گی۔ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے فیصل سبزواری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے فیصل سبزواری اور ان کے خاندان کے ساتھ تعزیت کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔