قتل کا اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ )ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ملک جمال حویلیاں ایبٹ آبادپولیس کو مطلوب تھاجسے سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطے سے ممکن ہوئی۔