خراب کارکردگی دکھانے کی کوئی گنجائش نہیں،مہم کے دوران حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا
لاہور( کرائم رپورٹر)ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم کل پیر کے روز شروع ہو گی۔سربراہ انسداد پولیو پروگرام عدیل تصور کی زیر صدارت ایمرجنسی آپریشن سنٹر لاہور میں اجلاس ہوا جس میں پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور نے کہا کہ خراب کارکردگی دکھانے کی کوئی گنجائش نہیں،مہم کے دوران حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے۔