کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ

کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ

لاہور: کینیڈین ہائی کمیشن کے وفد نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب کا دورہ کیا، جس کی قیادت کینیڈین ہائی کمشنر ڈینیل آرسیو نولٹ نے کی۔

 وفد میں کینیڈین سفارت خانے کے دیگر نمائندے بھی شامل تھے۔وفد کو پی ڈی ایم اے کے ہیڈکوارٹر میں صوبائی حکومت کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو ادارے کی ورکنگ، طریقہ کار اور ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہ کیا۔

ڈی جی عرفان کا کہنا تھا کہ:صوبائی کنٹرول روم 24 گھنٹے تمام اضلاع سے رابطے میں رہتا ہے۔ہیٹ ویو، شدید بارش، سیلاب اور دیگر آفات کے متعلق پیشگی وارننگز جاری کی جاتی ہیں۔
متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بروقت الرٹس دیئے جاتے ہیں تاکہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔پاکستان کو اس وقت شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے۔کینیڈین ہائی کمشنر ڈینیل آرسیو نولٹ نے اپنے خطاب میں کہا:کینیڈا اور پاکستان کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط مضبوط شراکت داری موجود ہے۔کینیڈا موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔پی ڈی ایم اے کا کام قابلِ تعریف ہے، اور کینیڈا ادارے کی استعداد کار بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا۔ملاقات کے اختتام پر ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کینیڈین ہائی کمشنر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔