ویمنز ون ڈے: بھارتی ٹیم کو پنک کٹ راس نہ آئی، آسٹریلیا نے جم کر دھلائی کرڈالی

ویمنز ون ڈے: بھارتی ٹیم کو پنک کٹ راس نہ آئی، آسٹریلیا نے جم کر دھلائی کرڈالی

دہلی: بھارتی ویمنز ٹیم کی بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے طور پر پہنی گئی پنک کٹ راس نہ آئی، کیونکہ آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں 412 رنز بنا کر پہاڑ جیسا اسکور قائم کر دیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ بیتھ مونی نے 57 گیندوں پر سنچری بنا کر ویمنز ون ڈے کی دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کیا۔ انہوں نے 75 گیندوں پر 23 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 138 رنز بنائے۔ جارجیا وول 81 اور ایلس پیری 68 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 412 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ بھارتی ویمنز ٹیم کو جواب میں مشکلات کا سامنا ہے۔