ٹک ٹاک معاملے پر موقف واضح، امید ہے امریکا وعدے پورے کرے گا:چینی وزارتِ کامرس

ٹک ٹاک معاملے پر موقف واضح، امید ہے امریکا وعدے پورے کرے گا:چینی وزارتِ کامرس

چینی وزارتِ کامرس نے ٹک ٹاک کے معاملے پر اپنے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی حکومت اداروں کی خواہشات کا احترام کرتی ہے اور کمپنیوں کو خوش آمدید کہتی ہے کہ وہ منڈی کے اصولوں کے مطابق کاروباری مذاکرات کریں۔

بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ امریکا چین کے ساتھ تعاون کرے گا اور اپنے وعدوں کو ایمانداری سے پورا کرے گا۔ چین نے کہا کہ امریکا ٹک ٹاک سمیت چینی کمپنیوں کے لیے منصفانہ، غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے اور دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مستحکم و پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے۔