پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ مقرر کر دیا

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اسپورٹس سائیکولوجسٹ مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اسپورٹس ماہر نفسیات ڈاکٹر راحیل کو شامل کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وہ اب ٹیم کے ساتھ بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ کام کریں گے۔دوسری جانب، بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک اہم بیٹھک بھی ہوئی، جس میں کھلاڑیوں نے مینجمنٹ کو سپر فور مرحلے میں بہترین کارکردگی کا یقین دلایا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔