8ڈاکو ئوں نے گاڑیاں روک کر لاکھوں لوٹ لئے

ناکہ لگائے ملزموں نے 14مسافروں سے 3لاکھ نقدی، گھڑیاں ، فون چھینے
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)نارنگ منڈی ڈاکو ئوں کی آماجگاہ بن گیا ،ڈاکو ناکے لگاکر لوٹ مارکرنے لگے۔مصروف شاہراہ آہدیاں روڈپر کوٹلی سیہول کے قریب 8 ڈاکو ئوں نے ناکہ لگاکر مسافروں کو لاکھوں روپے نقدی ،قیمتی موبائل فونز اور قیمتی گھڑی سمیت قیمتی کاغذات چھین لیے۔ تفصیل کے مطابق کوٹلی سیہول پل کے قریب 8 ڈاکو ئوں نے ناکہ لگاکرمختلف گاڑیوں کے تقریباً 14 سے زائدمسافروں سے 3 لاکھ روپے نقدی، 10 ہزار مالیت کے پیزے ،قیمتی گھڑی ،لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، اے ٹی ایم کارڈز اور ضروری کاغذات چھین لئے۔ متاثرہ مسافروں میں ایک پولیس ملازم بھی شامل جو ڈیوٹی سے واپس گھر آرہا تھا۔ نارنگ پولیس نے پھرتی دکھاتے ہوئے ایف آئی آر میں 8 کی بجائے 4 ڈاکو ئوں کاذکرکرکے مقدمہ کی دفعات ہی تبدیل کر دیں۔