ناقص دودھ بیچنے والوں کے نیٹ ورک کا انکشاف

 دس ڈویڑنز میں 40سے زائد مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے نیٹ ورکس مکروہ دھندے میں ملوث
قصور، ملتان ،بہاولپور کے بڑے نیٹ ورکس کو توڑ ،9 لاکھ 66ہزار لٹرملاوٹی دودھ تلف کیا گیا : عاصم جاوید 
لاہور ( کرائم رپورٹر) لاہور سمیت صوبہ بھر میں دودھ فروش گروپس کا نیٹ ورک فعال ہو گیا، دس ڈویڑنز میں 40سے زائد مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے نیٹ ورکس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں ،فوڈ اتھارٹی کی طرف سے دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑاکریک ڈائون جاری ہے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ 66ہزار لٹرملاوٹی دودھ تلف کیا گیا ،80دودھ بردار گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔قصور، ملتان ،بہاولپور کے بڑے نیٹ ورکس کو توڑ دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نیچیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی غذائی مافیا کے خلاف جنگ میں حوصلہ افزائی کی جائے۔ عدالتوں میں 5سو کیسز التوا کا شکار، صرف آٹھ کوسزا جبکہ 80کو جرمانے ہوئے ،چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ ناقص غذائوں کیخلاف آپریشن پر حوصلہ افزائی کی جائے۔