ناقص دودھ ،گوشت بیچنے پر 313مقدمات

یکم اگست سے اب تک ملاوٹ اور جعلسازی میں استعمال ہونیوالی 50 سپلائر گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں 
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب بھر میں ملاوٹی دودھ اور ناقص گوشت بیچنے والوں کے خلاف یکم اگست سے اب تک 313 مقدمات درج،4 لاکھ 65 ہزار لٹر ناقص دودھ اور 60 ہزار کلو سے زائد گوشت تلف کر دیا، ملاوٹ اور جعلسازی میں استعمال ہونے والی 50 سے زائد سپلائر گاڑیاں بھی ضبط کی گئی، جعلی دودھ تیار کرنے والے 10 بڑے نیٹ ورکس لاہور، قصور، بہاولنگر، فیصل آباد سمیت مختلف شہروں سے پکڑے گئے، روزانہ ایک لاکھ لٹر جعلی دودھ اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں سپلائی کرنے والے گروہ کوبھی گرفتار کیا گیا،بہاولنگر، پاکپتن اور چینوٹ سے فیصل آباد اور راولپنڈی میں جعلی دودھ سپلائی کرنے والے مافیاکو بھی گرفتار کیا گیا، لاہور ڈویڑن میں 85، فیصل آباد میں 78، گوجرانوالہ میں 36، ساہیوال میں 19، راولپنڈی میں 23 اور دیگر شہروں میں درجنوں مقدمات درج کرائے گئے، سرگودھا ڈویڑن میں 24، بہاولپور میں 24، ملتان میں 21، ڈی جی خان میں 22 مقدمات درج ہوئے، گزشتہ سالوں کی نسبت 141 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، رواں سال اب تک 8 لاکھ 97 ہزار 241فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ مکمل، 2 ہزار 475پوائنٹس سیل کیے گئے۔