صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم سے ناراض ہیں: امریکی اخبار

غزہ میں فوجی کارروائی کو مذاکرات پر ترجیح دینے  پر ناراض ہوئے: سٹریٹ جرنل کی رپورٹ
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں فوجی کارروائی کو مذاکرات پر ترجیح دینے پر اسرائیل وزیراعطم نیتن یاہو سے سخت ناراض ہیں۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ  کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے طرز عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جو جنگ بندی کے لئے  مذاکرات پر حماس کے خلاف فوجی کارروائی کو ترجیح دے رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد سے ٹرمپ اسرائیلی پالیسیوں سے خوش نہیں اور اپنے مشیروں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ رائے ظاہر کی کہ، نیتن یاہو ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔