امریکی صدرایران کو آخری موقع کی پیشکش کرنیوالے ہیں:اسرائیلی اخبار

نئی پیشکش گذشتہ انتظامیہ کی ایران کو دی گئی تجویز سے بہتر ہو سکتی ہے، اخبار کادعویٰ
تل ابیب (آ ئی این پی )اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدرٹرمپ ایران کو آخری موقع کی پیشکش کرنیوالے ہیں۔اسرائیلی اخبار کے مطابق امریکی صدر کی نئی پیشکش گذشتہ انتظامیہ کی ایران کو دی گئی تجویز سے بہترہوسکتی ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ  ایران کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات شروع کر دینے چاہییں، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔