غزہ پر اسرائیلی حملے‘50 فلسطینی شہید، انٹرنیٹ سروس معطل

اسرائیلی فوج کی   جنوبی لبنان میں بھی بمبار ی، حزب اللہ کے اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعوی  
 غزہ،بیروت،لندن (آئی این پی )اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔بعد ازاں شمالی غزہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔ادھر  اسرائیلی فوج کی جانب سے  جنوبی لبنان میں بھی بمباری کی گئی جس دوران6  مقامات پر حزب اللہ کے اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا۔