معاہدہ مثبت قدم ہونے کے باوجود ملک کے خارجی خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے
سیاسی بحران کا حل بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات چیت کے بغیر ممکن نہیں :سابق وفاقی وزیر
لاہور(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک بڑی اور اہم پیش رفت ہے جس نے ملک کو علاقائی اور عالمی سطح پر اہمیت دی تاہم اس معاہدے کے ساتھ ساتھ ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔لاہور میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت مسلم دنیا کا اتحاد ضروری ہے اور پاک سعودی دفاعی معاہدہ مثبت قدم ہونے کے باوجود ملک کے خارجی خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے، دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا ہوگا اور قومی مفاد کو مقدم رکھ کر حکمتِ عملی اپنائی جانی چاہیے۔اسد عمر نے عالمی اور علاقائی صورت حال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں وسیع جانی نقصان کیا اور اس تنازعے کے باعث مسلم دنیا کو متحد ہونا چاہیے، تمام مسلم ممالک مل کر مسائل کے حل کی کوشش کریں۔