راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دفتر کو نشانہ بنانے کے بعد مرکزی سڑک پر کھڑے ہو کر بھی ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس اور وکلا موقع پر پہنچ گئے۔علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں فوری طور پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔