متاثرین کیلئے خیموں اورچیزوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں: گیلانی

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں، متاثرہ علاقوں میں کسانوں کی مدد کرنے کی  ضرورت ہے
پنجاب حکومت کی متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں: جلال پور پیر والا  میں گفتگو
جلالپور پیروالا(آئی این پی)قائم مقام صدر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے متاثرین کیلئے مزید خیموں اور بنیادی چیزوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔پنجاب کے شہر جلال پور پیر والا کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی متاثرین کیلیے امدادی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مزید تیزی لانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلییپرعزم ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کی مدد کرنیکی ضرورت ہے،جنوبی پنجاب ملتان،مظفرگڑھ، اور بہاولپور کے علاقے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، سیلاب متاثرین کے یتیم بچوں کی ہوم سوئٹس مکمل کفالت کرے گا۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو تجویز دی سیلاب زدہ علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بینک اکانٹس میں بھیجی جائے، وزیراعظم کو متاثرین کے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی بھی تجویز دی ہے۔یوسف رضا گیلانی نیکہا کہ متاثرین کیلئے مزید خیموں اور بنیادی چیزوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، تمام ادارے بہتر انداز سے اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں یہ تنقید کا وقت نہیں ہے، جانوروں کے چارے اور ونڈے کے انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔