لاہور میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران خواتین و بچوں سے زیادتی کے 1164 مقدمات درج

لاہور میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران خواتین و بچوں سے زیادتی کے 1164 مقدمات درج

لاہور میں سال 2025 کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 پولیس ریکارڈ کے مطابق:

خواتین سے جنسی زیادتی کے کیسز: 614
اجتماعی زیادتی کے کیسز: 80
بچوں سے بدفعلی کے کیسز: 770
کل مقدمات کی تعداد 1164 ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، انویسٹی گیشن ونگ کئی اہم کیسز میں ابھی تک ملزمان کی گرفتاری میں کامیاب نہیں ہو سکا، جس سے حفاظتی اور عدالتی نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔یہ اعداد و شمار خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت کو واضح کرتے ہیں۔