قومی کرکٹر صہیب مقصود نے الزام لگایا ہے کہ ان کی قیمتی گاڑی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے، کار شو روم کے مالک نے بغیر اجازت اور اصل کاغذات کے فروخت کر دی۔
صہیب مقصود کے مطابق، دھوکے باز نے انہیں بدلے میں ایک گاڑی دی جس کے کاغذات جعلی نکلے اور اس کے ساتھ مزید 70 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے گئے۔آٹھ ماہ بعد انہیں اپنی گمشدہ گاڑی ایک گھر میں ملی، لیکن جب واپس لینے کی کوشش کی تو موجود شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے گاڑی خریدی ہے، اور پولیس بھی کارروائی نہیں کر سکی۔کرکٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، پنجاب پولیس اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔سوشل میڈیا صارفین نے صہیب مقصود سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔