توسیع کا فیصلہ امن کے قیام ،جانوں کے تحفظ کیلئے کیا گیاپابندی کا اطلاقشادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی۔محکمہ داخلہ نے 24 اکتوبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق پنجاب میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس پر پابندی عائد، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد، چار یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اسکے علاوہ پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد، لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہیکابینہ کمیٹی اجلاس میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کی سفارش کی گئی۔ جس کے بعد محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی۔ توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا گیاپابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگااسکے علاوہ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار ،عدالتیں مستثنیٰ ہیں۔ لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلئے استعمال کئیجا سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق عوامی جلوس و دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پرتشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔