دفعہ 144 میں 31دسمبر تک توسیع کی گئی، جلسے ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی
راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی میں دفعہ 144 میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 میں مزید31 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے ریلیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی ،لائوڈ سپیکر ،اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہوگی۔