پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع

لاہور(کرائم رپورٹر )کابینہ کمیٹی نے پنجاب بھر میں دفعہ 144 میں یکم نومبر تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس، صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ کمیٹی نے امن عامہ کی فضاکو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور قیام امن کیلئے علما کرام کے اہم کردار پر زور دیا۔